عیدالاضحی پر کورونا کے بعد منڈی سے ایک اور وائرس پھیلنے کا خطرہ، قومی ادارہ صحت کی ہدایات جاری
اسلام آباد: قومی ادارہ صحت کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر کانگو بخار سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی جن کے مطابق کانگو بخار ایک خطرناک قسم کے وائرس سے پھیلتا ہے۔ class="separator" style="clear: both; text-align: center;"> width="320" /> ذرائع کے مطابق مویشی منڈیوں میں لوگوں کے ہجوم اور جانوروں سے براہ راست رابطے کے باعث کانگو وائرس کا خطرہ بڑھنے کا امکان زیادہ ہے اور قربانی کے جانوروں کی نقل و حرکت میں اضافے سے کانگو بخار کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ خاندانی اجتماع، قربانی سمیت رش والے مقامات پر جانے سے گریز ،صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ، فی الحال کانگو بخار کی ویکسین مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔