Posts

Showing posts from March, 2021

اب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جعلسازی مشکل، نا لیبل دکھائے دے گا نا ہی کاپی بن سکے گی

Image
  سینٹ پیٹرزبرگ( مانیٹرنگ سوشل ڈیسک) آنے والے دنوں میں جعلسازی بہت ہی  مشکل ہو جائے گی   >روس کی آئی ٹی ایم او   یونیورسٹی میں ماہرین کی ایک ٹیم نے ایسے لیبل ایجاد کرلیے ہیں جو نظر نہیں آتے لیکن انہیں ایک  >خاص اسکینر کی مدد سے دیکھا اور جانچا جاسکتا ہے۔ آج کل،،نقالوں سے ہوشیارکرنےوالے ہولوگرافک اسٹیکرز اور لیبلز بہت عام ہوچکے ہیں لیکن وہ سب کے سب دکھائی دیتے ہیں۔ >لہٰذا کوئی بھی جعلساز انہیں دیکھ کر ان کی ہوبہو نقل تیار کرکے صارفین کو دھوکا دے کر اصل کمپنی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ،نادیدہ،  لیبل تیار کرنے کےلیے ماہرین نے سلیکان پرمشتمل انتہائی باریک فلم استعمال کی، جو بالکل شفاف ہوتی ہ۔ >اگلے مرحلے پر اس فلم میں باریک باریک چھید کردیئے گئے جن میں سے چند سوراخوں کے اندر،ایک خاص ترتیب سے، اربیئم نامی ایک نایاب عنصر کے ذرّات بھر دیئے گئے جبکہ باقی سوراخ خالی رکھے گئے۔ >اس طرح ایک غیر مرئی لیبل تیار ہوگیا، اس لیبل پر ایک مخصوص نظام سے منسلک اسکینر کے ذریعے لیزر ڈالی جاتی ہے جس سے ان سوراخوں میں موجود اربیئم کے ذرّات ای...