Posts

Showing posts from August, 2020

بیروت دھماکوں کے بعد سیٹلائٹ سے لے گئیں تصاویر جاری کر دی گئیں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکہ اس قدر زوردار تھاکہ۔۔۔۔۔۔

Image
بیروت (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست 2020ء) بیروت دھماکوں کے بعد سیٹلائٹ سے لے گئیں تصاویر جاری کر دی گئیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس نے زمین کو پھاڑ ڈالا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لبنان کے دارالخلافہ بیروت میں ہونے والے دھماکوں کی سیٹلائٹ سی لی گئیں تصاویر جاری کر دی گئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زور دار دھماکے نے کس قدر تباہی مچا دی تھی۔ تصویر میں دکھایا گیا ہےکہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ بندرگاہ کا ایک حصہ جہاں دھماکہ خیز مواد موجود تھا وہ مکمل طور پر پھٹ گیا۔  غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہوئے دھماکوں کے باعث بیروت کی بندرگاہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی۔ تباہ ہونے والی بندرگاہ سے ہی لبنان کی اکثریتی تجارت ہوتی تھی۔ (جاری ہے) گزشتہ روز ہونے والے دھماکوں نے لبنان کے دارالحکومت کے بڑے حصے کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ بندرگاہ کے علاوہ شہر کی کئی عمارتیں اور اہم تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ تباہ کن واقعے کے باعث بیروت کے ہزاروں گھر متاثر ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ لبنان کی حکومت نے بیروت میں 2 ہفتے کی ایمرجنسی نافذ کی ہے۔ اس ...