ملک میں 26 اپریل سے 10 مئی خطرناک ثابت ہونگے
سابق وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS)، پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید خان نے پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے 26 اپریل تا 10 مئی کے پندرہ دنوں کو ’’خطرناک‘‘ قرار دے دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کو 50 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ امریکا سمیت یورپ میں اس وائرس کی تباہ کاریاں 50 سے 60 دن کے دوران سامنے آئی تھیں۔ لہٰذا پاکستان میں بھی 26 اپریل سے 10 مئی تک ہونگے۔
یک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں وائرس سے ہونے والی اموات بھی دو سے ڈھائی ماہ کےدرمیان سامنے آئی ہیں۔ اب تک مہلک بیماری کا یہی طرز عمل سامنے آیا ہے۔

Comments
Post a Comment