وزیراعلیٰ پنجاب کا ایکسپو سینٹر لاہور میں بنائے گئے خصوصی فیلڈ اسپتال کا دورہ
لاہور: (یکم اپریل 2020) پنجاب حکومت نے ریکارڈ مدت میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال تیار کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے دن رات کی محنت سے ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال ریکارڈ مدت میں تیارکیا۔ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے پنجاب میں نئی 8 لیبز بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایکسپو سینٹر لاہور میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل ریکارڈ مدت میں بنائے گئے خصوصی فیلڈ اسپتال کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے فیلڈ اسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ صحت ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی مشترکہ کاوشوں سے ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال میں تمام ضروری سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ فیلڈ اسپتال میں تین وقت کے کھانے کا انتظام بھی ہے۔ اس فیلڈ اسپتال میں مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دیگر اسپتالوں پر بھی پوری توجہ دے رہے ہیں۔ تشخیصی لیبز کیلئے باسٹھ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ آٹھ تشخیصی لیبز کے قیام سے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی سہولت میں اضافہ ہو گا۔

Comments
Post a Comment