پی آئی اے کے ایک اور طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ کیا ہوا تفصیلات جانیے

 


 

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) بال بال بچ گئے لیکن یہ سب کیا ہو رہا ہے پی 

آئی اے کے ایک اور طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ وہ بھی کراچی ائیر پورٹ پر، تفصیلات سامنے آ گئیں

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ایک اور طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کرنا پڑ گئی

ریاض سے ملتان آنے والے پی آئی اے کے ایک اور طیارہ میں فنی خرابی پیدا ہو گئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا

اور طیارے کا رخ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا اور طیارے کی بحفاظت لینڈنگ ہو گئی مسافروں نے اس پر بہت احتجاج بھی کیا ہے

لیکن اللہ کا کرم ہے مسافروں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم انہوں نے اس پر احتجاج کیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ مسافروں نے دوسرے طیارے میں سوار ہونے سے بھی انکار کر دیا ہے

اس ایک اور ہنگامی لینڈنگ کے بعد لوگوں کے ذہنوں میں طرح طرح کے سوالات اٹھ رہے ہیں آخر یہ ہو کیا رہا ہے کیا پی آئی اے کے طیارے اب گراونڈ کر دینے کا وقت آگیا ہے؟

کیا ہمارے طیارے کسی اور پائلٹ کے ہاتھ میں چلے جاتے ہیں؟ کوئی اور ان کو کنٹرول کر رہا ہے؟ اب وقت آگیا ہے اس کی بھرپور چھان بین کرنے کا ورنہ کوئی بھی پی آئی اے کی پرواز میں نہیں بیٹھے گا

ابھی تو کراچی طیارہ حادثہ کا غم پاکستان کی عوام نہیں بھلا سکے زخم تازہ ہیں اور اگر خدانخواستہ آج بھی کچھ ہو جاتا تو ہم دنیا کو کیا منہ دکھاتے، مرنے والوں کو کوئی واپس لا سکا ہے

ان حالات میں جب تک لوگوں کا اعتماد بحال نہیں ہو گا پی آئی اے کا خسارہ بھی کم نہیں ہو گا ایک امید کی کرن جاگی تھی لیکن پھر وہی مایوسی چھانے لگی ہے،

کراچی سٹیل مل اور

پی آئی اے کل کے کماو پوت آج سفید ہاتھی کیوں بن گئے ہے ؟ کسی کے پاس جواب ہے یا بس حکومتیں ایک دوسرے پر الزامات ہی لگاتی رہیں گی

Comments